ویب ڈیسک: لاہور شہر میں سموگ کے ڈیرے، اے کیو آئی 342 کے ساتھ لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔
ماحولیاتی آلودگی فضا کو خراب کرنے لگی۔ مین بلیوارڈ 393، جوہر ٹاون 383، فتح گڑھ 357، فیز 2 ڈی ایچ اے 343 اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں موسم میں تبدیلیاں دیکھی جا رہی ہیں۔ موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ درجہ حرارت کم سے کم 18 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش بارے کوئی امکان موجود نہیں۔