کار حادثے میں عرب شہزادہ زخمی

26 Oct, 2022 | 02:19 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: سندھ میں انڈس ہائی وے پر کار حادثے میں عرب شہزادے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

انڈس ہائی وے کوٹری جامشورو سیکشن پر عرب شہزادے کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ عرب شہزادے کی گاڑی جامشورو سے سہون کی طرف جارہی تھی  کہ تیزرفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مبارک سالم، عبداللہ گتامی اور سہیل سعید شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال جامشورو منتقل کردیا گیا۔

 موٹر وے پولیس کے مطابق  سہیل احمد کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا۔ حادثے کے وقت عرب شہزادے کی گاڑی میں شکار کیے گئے نایاب نسل کے پرندے بھی موجود تھے۔ عرب شہزادہ مانجھند کے علاقے میں نایاب ہرن کے شکار کے لیے آیا تھا۔

مزیدخبریں