تحریک انصاف اور ق لیگ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

26 Oct, 2022 | 01:22 PM

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت کی حلیف جماعتوں تحریک انصاف اور ق لیگ کےدرمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے، ایک اور اعلٰی افسر وزیراعلیٰ پنجاب اور سینئر وزیر کے درمیان شٹل کاک بن گیا۔ 

پنجاب حکومت کی حلیف جماعتوں تحریک انصاف اورق لیگ کےدرمیان ان بن ہوگئی ہے، گزشتہ روز سیکرٹری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کو پی ٹی آئی کی وزیرصحت یاسمین راشد کیساتھ تعلقات رکھنے اور وزیراعلٰی کا حکم نہ ماننے پر او ایس ڈی بنادیا گیا تھا اور آج سیکرٹری ہاؤسنگ احمد مستجاب کرامت کے وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی کے سینئر وزیراسلم اقبال کےدرمیان شٹل کاک بننے کی خبرموصول ہوئی ہے، کس کا حکم مانیں اور کس کا نہ مانیں، اس بارےمیں سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب حکومت کی حلیف جماعتوں کے دو بڑوں کے درمیان پھنس گئے ہیں۔

سیکرٹری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کو وزیراعلٰی کےحکم پر انتظامی معاملات حل نہ کرنے، یاسمین راشد کو وزیراعلیٰ کےاحکامات پر ترجیح دینے، اور وزیراعلٰی کیساتھ ڈائریکٹ پھڈا ہونے پر او ایس ڈی بنایا گیا تھا۔

مزیدخبریں