ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعیب اختر کا ویرات کو ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ

 شعیب اختر کا ویرات کو ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ
کیپشن: virat kohli ,shoaib akhtar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اتوار کو ہوئے پاک بھارت میچ میں ویرات کوہلی نے اپنے کرکٹ کیرئیر کی شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 53 گیندوں پر 82 رنز اسکور کیے اور ناقابلِ شکست رہے۔

شعیب اختر نے میچ کے بعد اپنے یوٹیوب چینل پر اس حوالے سے بات چیت کی اور ویرات کو کنگ قرار دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔سابق فاسٹ بولر نے کہا 'میں چاہتا ہوں ویرات اب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر ہوجائے کیونکہ مجھے ایسا لگ رہا ہے وہ اپنی ساری قوت ٹی ٹوئنٹی میں لگا رہا ہے جب کہ اسے ون ڈے پر زیادہ توجہ دینی چاہیے'۔

انہوں نے کہا 'جس طرح کی اننگز ویرات نے پاکستان کے خلاف کھیلی وہ ایسی ہی اننگز کھیل کے ون ڈے کرکٹ میں 300 رنز بناسکتا تھا، اس لیے میں چاہوں گا اسے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر ہوجانا چاہیے'۔

اس کے علاوہ شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ پاک بھارت میچ کے بعد ہی ورلڈ کپ شروع ہوا ہے، اس کے پہلے پتا نہیں کیا چل رہا تھا، پاکستان نے بہترین کوشش کی۔