عمران خان نے بطور ایم این اے عہدے سے ہٹانے کا آرڈر چیلنج کردیا

26 Oct, 2022 | 12:41 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نااہلی کیخلاف اپنی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے اعتراضات دور کردیئے۔

عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مصدقہ نقل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی اور اٹارنی کے ذریعے بائیو میٹرک کی بھی تصدیق کردی۔ عمران خان نے بطور ایم این اے عہدے سے ہٹانے کا آرڈر بھی چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ این اے 95 سے بطور رکن قومی اسمبلی ہٹانے کا آرڈر کالعدم قرار دے، الیکشن کمیشن نے این اے 5 سے نااہل کیا، اور ڈی نوٹیفائی این اے 95 سے کردیا، 21 اکتوبر کو این اے 95 سے نااہل کیا اور درستگی 24 اکتوبر کو کی گئی۔

مزیدخبریں