وزیراعظم نے عمرہ ادا کرلیا، ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعائیں

26 Oct, 2022 | 10:14 AM

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نےعمرہ ادا کرلیا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈاراور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے حجرہ اسود کوبوسہ بھی دیا، وزیراعظم نے ملکی سلامتی اورخوشحالی کے لیے دعا مانگی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور اقتصادی شعبے میں تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی ولی عہد نے مرکزی دروازے پروزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد سے ملاقات بہت خوش گوار رہی، دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور برادرانہ نسبت کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق ہوا۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اپنے وفد کے ارکان کے ہمراہ دو طرفہ ملاقات کی۔

وزیراعظم نے فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ولی عہد کو مبارکباد دی۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں اور دنیا بھر سے کاروباری برادری کو اکٹھا کرنے کے لیے FII کو ایک اہم اقدام کے طور پر اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے عالمی برادری کو پاکستان کے تربیت یافتہ آئی ٹی پروفیشنلز سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ اس مقصد کے لیے، انہوں نے پاکستان آنے والے تمام سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنی حکومت کے پختہ عزم پر زور دیا۔

مزیدخبریں