فیروز خان کی سابق اہلیہ پر تشدد کے الزام پر دھمکی

26 Oct, 2022 | 09:32 AM

ویب ڈیسک:اداکار فیروز خان نے سابق اہلیہ علیزے سلطان کی جانب سے اپنے اور بچوں پر تشدد کے الزامات کی تردید کی ہے۔

ٹی وی اداکار فیروز خان سے ان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان نے طلاق لے تھی، جس کا اعلان انہوں نے خود انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔علیزے خان نے کہا تھا کہ فیروز خان ناصرف انہیں بلکہ ان کے بیٹے کو بھی جسمانی اور ذہنی اذیت کا شنانہ بناتے رہے ہیں، اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطر وہ فیروز خان سے رشتہ ختم کررہی ہیں۔

بعد ازاں بچوں کی حوالگی سے متعلق زیر سماعت کیس کے دوران بھی علیزے سلطان نے عدالت کے روبرو تمام ثبوت رکھ دیئے اور یہ موقف اختیار کیا کہ جب بھی انہوں نے اس تشدد کی شکایت کی تو فیروز خان کے گھر والوں سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔علیزے شاہ کے پیش کردہ ثبوت منظر عام پر آنے کے بعد ناصرف سوشل میڈیا بلکہ شوبز ستارے بھی ان کے حق میں کھڑے ہوگئے۔

شدید تنقید کا نشانہ بننے کے بعد اب فیروز خان نے علیزے کے الزامات کی تردید کی ہے۔انسٹا گرام پر جاری بیان میں فیروز خان نے کہا ہے کہ میں ان تمام بے بنیاد، بدنیتی پر مبنی اور جھوٹے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں جو مجھ پر لگائے گئے ہیں۔

ان الزامات کی کوئی حقیقت یا حقیقت نہیں ہے۔ میں ان کارروائیوں کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا مکمل ارادہ رکھتا ہوں اور میں نے اس کے مطابق اپنی قانونی ٹیم کو ہدایت کی ہے۔

فیروز خان نے مزید کہا کہ میں واضح طور پر یہ بتانا چاہوں گا کہ میں نے ہمیشہ قانون کی پیروی کی ہے اور کبھی بھی جان بوجھ کر کسی دوسرے انسان کو تکلیف نہیں دی۔ میں کرہ ارض پر بسنے والے ہر انسان کے تمام انسانی حقوق پر پختہ یقین رکھتا ہوں۔

مزیدخبریں