ارشد شریف سےمتعلق نامناسب ٹویٹ ،مریم نوازنے معافی مانگ لی

26 Oct, 2022 | 08:25 AM

ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ارشد شریف سے متعلق نامناسب ٹویٹ پر معافی مانگ لی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میرے ٹویٹ کا مقصد کسی کا مذاق اڑانا نہیں تھا، ٹویٹ سے غمزدہ لوگوں کو کوئی تکلیف پہنچی ہے تو معافی چاہتی ہوں۔ مریم نواز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ارشد شریف کےغمزدہ خاندان کیلئے دعا گو ہوں، خدا کرے کہ کسی کو بھی اس مشکل سے گزرنا نہ پڑے۔ 

مزیدخبریں