ڈالر کی اونچی اڑان جاری،تمام ریکارڈ توڑ دیے

26 Oct, 2021 | 09:29 PM

Imran Fayyaz

سٹی 42:ڈالر  کی اونچی اڑان جاری، اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔ انٹر بینک میں ڈالر 84 پیسے اضافے سے 175 روپے 27 پیسے کا ہو گیا۔
ڈالر ہر گزرتے دن کے ساتھ نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 84 پیسے اضافے سے 175 روپے 27 پیسے ہو گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر نایاب ہو گیا، ڈیلر منہ مانگی قیمت پر ڈالر فروخت کر رہے ہیں، یکم جولائی سے اب تک ڈالر 17 روپے 61 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

ڈالر کی قدر میں اضافے کے ساتھ سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ صرافہ بازاروں میں سونا 5 ہزار 200 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد 24 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار 800 روپے تولہ ہو گئی۔ 22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 21ہزار روپے  اور 21 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 16 ہزار پانچ سو روپے فی تولہ تک پہنچ گئی۔

مزیدخبریں