(عمران یونس)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے انٹرمیڈیٹ داخلہ ٹیسٹ سے محروم رہ جانے والے طلباء کیلئے دوبارہ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کے خواہشمند طلباء سے 23 اکتوبر کو داخلہ ٹیسٹ لیا، شہر میں مذہبی جماعت کے احتجاج اور راستے بند ہونے کے باعث بیشتر طلباء ٹیسٹ دینے سے قاصر رہے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا ہےکہ جو امیدوار مقررہ تاریخ پر داخلہ ٹیسٹ سے محروم رہ گئے ہیں ، انہیں ایک اور موقع دیا جائے گا۔ داخلہ ٹیسٹ سے محروم رہ جانے والے طلباء کا 28 اکتوبر کو خصوصی ٹیسٹ لیا جائے گا۔
دوسری جانب انصاف آفٹر نون سکول کا الگ سے ڈائریکٹوریٹ بنانے کا فیصلہ، ڈائریکٹر کے لئے 5 نام زیر غور ہیں، سابقہ سی ای او پرویز اختر خان کا نام سرفہرست، ایڈیشنل سیکرٹری بشیر زاہد گورائیہ،سی ای او فیصل آباد علی احمد سیال، وسیم سہیل بٹ، قاضی خالد فاروق کے نام بھی زیر غور ہیں۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق انصاف آفٹر نون سکولز کو ایجوکیشن اتھارٹی کی بجائے ڈائریکٹوریٹ کے ماتحت چلائے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔صوبہ میں 3ہزار اور لاہور میں 58 آفٹرنون سکولز موجود ہیں، پنجاب میں مزید 2 ہزار سکولز کو جلد آفٹرنون سکول کا درجہ دے دیا جائے گا،۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر انصاف سکول کی تعیناتی کا فیصلہ 31 دسمبر سے قبل کرلیا جائے گا۔