ویب ڈیسک: کیا اسسپورٹیج کا 2023 کا ماڈل اپنے تمام نئے فیچرز کے ساتھ کمپیکٹ ایس یو وی کی پانچویں جنریشن کے شائقین بے تابی سے منتظر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کیا اسپورٹیج 2023 ماڈل بہت حد تک ٹویوٹا لینڈ کروزر لیکسس 2022 سے متاثر لگتا ہے خصوصی طور پر بڑے فینڈر اور خمدار چونچ جیسا فرنٹ ۔ جبکہ دیگر خصوصیات ٹویوٹا ریو فور جیسی ہیں۔
ہنڈائی کی ٹسکن اور کیا کی کارنیوال کے ڈیش بورڈ سے بہت ساری چیزیں لی گئی ہیں انفوٹینمنٹ کے لئے بڑی اسکرین اور ٹچ سسٹم ڈرائیور کو بہت سہولت فراہم کرتے ہیں اسی طرح پیچھے بیٹھنے والے مسافروں کی سہولت کے لئے بھی ائیرکنڈیشنر کا وینٹ پیچھے بھی دیا گیا ہے۔
1.6 لیٹر ٹربو فور کا طاقت ور انجن جو 177 ہارس پاور اور 195 پاؤنڈ فٹ ٹارک فراہم کرسکتا ہے۔ توقع ہے کہ کیا سپورٹیج معیاری 2.5-لیٹر فور سلنڈر کے ساتھ آئے گی جو 187 ہارس پاور بنتے ہیں۔ ایک ہائبرڈ، پلگ ان ہائبرڈ، اور سپورٹی ٹربو چارجڈ ماڈلز کے بھی سامنے آسکتے ہیں.
کیا اسپورٹیج 2023 کی دھماکے دار لانچنگ
26 Oct, 2021 | 09:02 PM