شاہدرہ؛ ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر کی خاتون ملازمہ سے غیر اخلاقی حرکت

26 Oct, 2021 | 08:43 PM

M .SAJID .KHAN

(زاہد چودھری)صحت کے دونوں محکموں کے مابین کوآرڈینیشن کا شدید فقدان، خاتون ملازم کو ہراساں کرنے پر گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کے سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر شہباز کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے معطل کیا ، پرائمری ہیلتھ نے سی ای او ہیلتھ ننکانہ صاحب تعینات کر دیا، سنگین غلطی کا علم ہونے پر ایک روز بعد احکامات واپس لے لئے۔
صحت کے دونوں محکموں کے مابین کوآرڈینیشن کا شدید فقدان سامنے آیا ہے ۔14 اکتوبر کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں خاتون ملازم کو ہراساں کرنے کی پاداش میں سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر شہباز کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے معطل کر دیا،تاہم معطلی کے باوجود محکمہ پرائمری ہیلتھ نے ڈاکٹر شہباز کو سی ای او ہیلتھ ننکانہ صاحب تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے،تاہم سنگین غلطی کا احساس ہونے پر احکامات واپس لے لئے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ ایک ایسا ہی واقعہ  لاہور کے  سروسز ہسپتال میں پیش آیا تھا جہاں ڈاکٹر فتح اللہ کی جانب سے مریض کے ساتھ آنے والی خاتون کوہراساں کیا گیا تھا،

مزیدخبریں