اخروٹ کے طبی فوائد جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

26 Oct, 2021 | 08:21 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک )خشک میوے میں شمار کیا جانے والا  اخروٹ طبی لحاظ سے اتنا زیادہ فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے کہ انسانی عقل دنگ رہ جائے ۔

 ایک تحقیق میں ثابت ہوا کہ اخروٹ سے بھرپور غذا کا استعمال کھانے کے بعد نقصان دہ کولیسٹرول ایل ڈی ایل سے بننے والے تکسیدی تناؤ سے تحفظ ملتا ہے۔اخروٹ میں ایسے پروٹینز، وٹامنز، منرلز  ہوتے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جس سے دل کے دورے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق  اخروٹ میں اومیگا تھری کی مقدار سب سے زیادہ ہوتی ہے، ایک اونس یا 28 گرام اخروٹ کھانے سے ڈھائی گرام اومیگا تھری فیٹی ایسڈز جسم کا حصہ بنتے ہیں۔تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر معدے میں صحت بہتر بنانے والے بیکٹریا اور دیگر جرثوموں کی تعداد زیادہ ہو تو نظام ہاضمہ اور مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے۔

اس کے مقابلے میں نقصان دہ بیکٹریا اور جرثوموں کی زیادہ تعداد ورم اور معدے کے امراض کا باعث بنتی ہے، موٹاپے، امراض قلب اور کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔  دو سو کے قریب صحت مند افراد پر ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ روزانہ ڈیڑھ اونس یا 4 گرام اخروٹ 8 ہفتے کھانے سے صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔

 اخروٹ کھانے سے اسپرم کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔مغربی غذاؤں کے عادی 117 صحت مند جوان مردوں پر ہونے والی ایک تحقیق میں انہیں روزانہ 75 گرام اخروٹ کا استعمال کرایا گیا جس سے سپرم افعال میں بہتری آئی۔اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاہم اخروٹ کھانا مردوں کو اس حوالے سے فائدہ پہنچا سکتا ہے۔اخروٹ میں کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے مگر تحقیقی رپورٹس میں عندیہ ملا ہے کہ اس گری کو کھانے سے بے وقت کھانے کی عادت کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔مشاہداتی تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملا ہ کہ اخروٹ کھانے سے ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ کم ہوتا ہے جس کی وجہ جسمانی وزن کو کنٹرول کرنا ہے۔

ذیابیطس کے 100 مریضوں پر ہونے والی ایک کنٹرول تحقیق میں ان افراد کو 3 ماہ تک روزانہ ایک کھانے کا چمچ کولڈ پریسڈ اخروٹ کا تیل استعمال کرایا گیا، جبکہ ان کی معمول کی ذیابیطس کی ادویات اور متوازن غذا کا استعمال جاری رکھا گیا۔

ہائی بلڈ پریشر امراض قلب اور فالج کا خطرہ بڑھانے والے بڑے عناصر میں سے ایک ہے۔کچھ تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملا ہے کہ اخروٹ کھانے سے بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

مزیدخبریں