لاہورکے تمام تھیٹرز ٹیکس نیٹ میں شامل؛ نوٹس جاری

26 Oct, 2021 | 08:08 PM

M .SAJID .KHAN

(رضوان نقوی)پنجاب ریونیو اتھارٹی نے شہر کے تمام تھیٹرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لئے کارروائی شروع کردی، الفلاح تھیٹر،تماثیل،ستارہ اور محفل تھیٹر کو نوٹس جاری کردیئے۔
 پنجاب ریونیو اتھارٹی نے شہر کے تمام تھیٹرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔پی آراے نے الفلاح تھیٹر،تماثیل،ستارہ اور محفل تھیٹر سمیت شہر کے تمام تھیٹرز کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

انفورسمنٹ آفیسر عمر فاروق نے ٹیم کے ہمراہ تھیٹرز کو نوٹسز موصول کروائے ۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تمام تھیٹرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کے لئے 15دن کی مہلت دی ہے۔ پی آراے نے عندیہ دیا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے تھیٹرز کو کمپلسری رجسٹرڈ کرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں