(ویب ڈیسک )یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔ پاکستان کی بھارت کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچ میں جیت بھارت سے ہضم نہیں ہو رہی۔
بھارت میں مسلمان خاتون اسکول ٹیچر کو محض اس لئے نوکری سے فارغ کر دیا گیا کہ اس نے پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا تھا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان میں مسلمان خاتون ٹیچر نفیسہ عطاری نے بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر واٹس ایپ پر سٹیٹس اپ لوڈ کیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر شئیر کی تھیں۔
خاتون ٹیچر کا سٹیٹس دیکھنے کے بعد ایک طالب علم کے والدین نے ٹیچر سے استسفار کیا کہ آپ پاکستان کی سپورٹر ہیں یا بھارت کی تو ٹیچر نے جواب دیا پاکستان کی، خاتون کے جواب کے بعد طالب علم کے والدین نے ان کے اسٹیٹس کا اسکرین شارٹ اسکول انتظامیہ کو بھیجا جس پر خاتون ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیا۔
واضح رہے کہ 24 اکتوبر کو ٹی 20 ورلڈ کپ میچ کے دوران پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی تھی ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی تھی ۔ شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی بلے بازی کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں ، شاہین نے میچ کے پہلے ہی اوور میں روہت شرما کو صفر پر آؤٹ کر دیا ۔
بھارت کے 151 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم کے اوپنر کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے بغیر کوئی نقصان اٹھائے 17.5 اوورز میں 152 رنز کا ہدف حاصل کیا۔