ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آریان رہا ہوا تو اسے کہاں رکھا جائے گا،شاہ رخ اور گوری نے فیصلہ کر لیا  

Nartocis case
کیپشن: Aryan khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آریان خان منشیات کیس میں گرفتار ی کے بعد سے شاہ رخ خان اور ان کی فیملی شدید کرب میں مبتلا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق منشیات کیس میں آریان خان کی درخواست ضمانت پر ممبئی  ہائی کورٹ نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ان کی ضمانت کی مخالف کرتے ہوئے کہا ہے آریان خان نہ صرف منشیات استعمال کرتے ہیں بلکہ اس کی ٹریفکنگ میں بھی ملوث ہیں۔ این سی بی کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیا کہ آریان خان شہادتوں  پر بھی اثرانداز ہوسکتے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق اگر آج آریان کی درخواستِ ضمانت کے فیصلے میں آریان کی جیل سے رہائی ہوجاتی  تو شاہ رخ اور گوری نے فیصلہ کیا تھا کہ اپنے بیٹے کو کچھ ماہ کیلئے گھر میں ہی نظربند کردیں گے۔آریان کو نظربند کرنے کے بعد کسی بھی پارٹی میں شرکت، دوستوں کے ساتھ لیٹ نائٹ سٹنگ کرنے پر بھی پابندی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

 علاوہ ازیں شاہ رخ اور گوری آریان کے دوستوں اور ملنے جلنے والوں پر بھی نظر رکھیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ ہر اس شخص سے دور رہے جو اس کے لیے معمولی سے بھی پریشانی کی وجہ بن سکتا ہے تاہم  آریان خان کی درخواست ضمانت پر ممبئی  ہائی کورٹ نے سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔