ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسایز نے بلاک کی گئیں گاڑیوں کے مالکان کو خوش کردیا

 Excise unblock vehicles
کیپشن: unblock vehicles
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)محکمہ ایکسایز کی انوکھی منطق,کرپشن۔فراڈ ودیگر کیسز میں مختلف محکموں کی جانب سے سسٹم میں بلاک کروائی گئی 50ہزار سے زائدگاڑیاں سسٹم میں ان بلاک کروادی گئیں۔
 محکمہ ایکسائز نے ایف آئی اے،نیب، پولیس و دیگر اداروں کے کیسز میں بلاک کی گئی 50ہزار سے زائد گاڑیاں اوپن کردی گئیں۔کیسز میں بلاک گاڑی مالکان صرف ان لائن ٹوکن ٹیکس کر سکیں گے۔

کیسز میں بلاک گاڑیوں پردیگر ٹرانزیکشن نہیں ہوسکیں گی۔گاڑیاں اداروں کی جانب سےنمبرز ایکسائزکو بھجوانے کے بعدکئی کئی سالوں سے بلاک ہیں۔

گاڑی مالکان استعمال کررہے ہیں لیکن ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی نہیں کررہے تھےجس سے ایکسائز کو کروڑوں روپے نقصان ہورہا ہے۔اداروں کی جانب سے حتمی فیصلوں تک صرف ٹوکن ٹیکس کی وصولی جاری رہے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer