شعیب اختر کا میچ سے قبل دلچسپ تبصرہ، پاکستانی شائقین کو اہم مشورہ

26 Oct, 2021 | 05:32 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  سابق فاسٹ بالر شعیب اختر  نے پاکستان اور نیوزی لیند کے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔

 شعیب اختر کا کہنا ہے پاکستانی شائقین زیادہ شور نہ مچائیں ایسا نہ ہو نیوزی لینڈ کی ٹیم یہ کہہ کر میچ چھوڑ جائے کہ سکیورٹی تھریٹ تو نہیں شور بہت ہے۔

سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر  کی طنزیہ ٹویٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ۔ انہوں نے کیویز کو اپنے طنز کا نشانہ بنایا تو  ان کے پاکستانی پرستاروں نے اس کا خیر مقدم کیا ۔

یاد رہے  دورہ پاکستان اچانک ختم کرنے والی نیوزی لینڈ ٹیم آج ٹی 20 ورلڈ کپ  میں پاکستان کے مدمقابل ہوگی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے کھیلا جائے ۔

مزیدخبریں