(جنید ریاض)مٹن اور بیف کے بعد چکن کی قیمت کی بھی بلند پرواز، ریٹ میں مزید اضافہ، 340 روپے کلو ہوگیا۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید ایک روپیہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ روز چکن کا ریٹ 339 روپے کلو فروخت کیا گیا۔ جبکہ زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 226 اور پرچون ریٹ 234 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری طرف فارمی انڈے بھی مہنگے کردیے گئے ہیں، قیمت میں ایک روپے اضافہ ہونے کے بعد ایک درجن انڈے 171 روپے کے ہوگئے ہیں،انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار دس روپے مقرر کیا گیا ہے۔
بڑھتی مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ گھی، آٹا، پیٹرول اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،عوام کی طرف سے چکن کی قیمت میں کمی کامطالبہ کیا جا رہا ہے۔