(فاران یامین)شہریوں کی سہولت کے لئے ای خدمت مرکز کی دوسری شفٹ کا بھی آغاز کر دیا گیا، شہری رات بارہ بجے تک سہولیات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئےحکومت کی جانب سے ای خدمت مرکز سنٹر کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا ہے،ڈومیسائل سرٹیفکیٹس، برتھ سرٹیفکیٹس ، میرج سرٹیفکیٹس، طلاق کے سرٹیفکیٹس کے ساتھ ساتھ اب شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک لرننگ لائسنس حاصل کرنے کی سہولت بھی میسر ہے۔ اہلیان لاہور کی جانب سے دوسری شفٹ کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کی سہولت کے لئے حکومت کا بڑا فیصلہ
26 Oct, 2021 | 03:36 PM