ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کی دھرنے سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی

tlp protest in lahore
کیپشن: tlp protest in lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور پولیس کو غیر مسلح کر دیا گیا ،لاہور پولیس نفری سے اسلحہ ساتھ نہ رکھنے کے احکامات جاری ۔ دھرنے سے نمٹنے کے لیے پولیس صرف اینٹی رائٹ کا سامان استعمال کرے گی ۔ پیپر گنز ، پینٹ بال گن اور ڈنڈے سوٹوں سمیت ٹیئر گیس کا استعمال کیا جائے گا۔

 حکومت کی جانب سے مذہبی جماعت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں یا ناکام تاہم پولیس نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں جس میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں کی گئیں۔ پیپر گن ، ٹیئر شیل ، ٹیئر ہینڈ گرینڈ اور ڈنڈوں کا استعمال کیا جائے گا ۔لاہور پولیس کے تمام ایس ایچ اوز ، ڈی ایس پیز اور ایس پیز دھرنے کے مقام کے لیے بھجوائے جائیں گئے، آپریشن ونگ ، انویسٹی گیشن ونگ ، سکیورٹی ڈویژن ، اینٹی رائٹ فورس اور ڈولفن کی نفری بھی دھرنے کے لیے بھجوائی جائے گی ۔

لاہور پولیس کے پندرہ ہزار سے ذائد افسران اور اہلکار گوجرانوالہ بھجوائے جائیں گئے جہاں اگر مذاکرات ناکام ہونے کے بعد گرینڈ آپریشن کیا جائے گا.پولیس نفری کو بھجوانے کے لیے پرائیویٹ بسوں کا بھی انتظام کر لیا گیا۔