بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کیلئے ہوجائیں تیار

26 Oct, 2021 | 03:20 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: بجلی ایک مرتبہ پھر مہنگی ہونے کا خدشہ ،سی پی پی اے نے بجلی 2 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی جس پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق  بجلی 2 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کل ہوگی، سی پی پی اے نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کر رکھی ہے۔ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔سی پی پی اے نے موقف اپنایا ہے کہ ستمبر میں پانی سے 36.24 فیصد بجلی پیدا کی گئی،  گذشتہ ماہ کوئلے سے 17.05 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ ستمبر میں فرنس آئل سے 7.11 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

گذشتہ ماہ آر ایل این جی سے 18.90 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ستمبر میں گیس سے 8.90 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جوہری توانائی سے 9.13 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔  نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر  کل(27 اکتوبر)  کو سماعت کرے گا، بجلی کے صارفین پر ایک ماہ کے لیے 20 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

مزیدخبریں