ویب ڈیسک: سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر دورہ پاکستان اچانک ختم کرنے والی نیوزی لینڈ ٹیم آج ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے مدمقابل ہوگی۔
دونوں ٹیمیں آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پنجہ آزمائی کریں گی۔ جس سے قبل ہی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔
صارفین کی بڑی تعداد نیوزی لینڈ کی ’بے وفائی‘ پر دلچسپ میمز بنارہی ہے جسے فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا جارہا ہے۔
کسی نے نیوزی لینڈ کو شارجہ میں ہونے والے میچ کی سکیورٹی کا طعنہ دیا تو کسی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ان کا سکیورٹی کا مسئلہ حل کرنے کا وقت اب آگیا ہے۔ ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ صرف انتظار کریں اور دیکھیں۔ ’ابھی تو ہم بدلے ہیں۔۔۔ بدلے ابھی باقی ہیں۔‘
ایک میم میں کپتان بابر آعظم، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی کو فوج کے لباس میں دکھایا گیا ہے اور ساتھ درج ہے کہ ’ہم آپ کو سرپرائز دیں گے‘۔