سٹی42: یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان۔
ذرائع کے مطابق یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
اضافے کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سبب ہے۔ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی سمری 30 اکتوبر کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کریگا۔