تحریک انصاف کی دو بڑی وکٹیں گر گئیں

26 Oct, 2021 | 02:57 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خان خٹک اور ان کے بیٹے احد خان خٹک نے پاکستان تحریکِ انصاف سے راہیں جدا کرلیں۔

ذرائع کے مطابق لیاقت خان خٹک اور ان کے بیٹے احد خان خٹک نے اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں اہم اجلاس کے دوران پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا، لیاقت خٹک پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں جس کا وہ جلد اعلان کریں گے

واضح رہےکہ پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک نے چند روز قبل سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سےملاقات کی تھی۔

مزیدخبریں