گستاخانہ مواد کیس:چیئرمین پی ٹی اے اور دیگر سے جواب طلب

26 Oct, 2021 | 10:49 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42 : لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ موادنہ ہٹانے پر توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی اے، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر سائبر کرائم سے جواب طلب کرلیا۔ 
 ہائیکورٹ کے سنگل بیچ  نے لیاقت چوہان کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کیلئے اقدامات کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے علماء کے بورڈ میں آئی ٹی ماہر کو شامل کرنے اور موثر قانون سازی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

عدالتی حکم کے باوجود گستاخانہ مواد ہٹانے کیلئے موثر اقدامات نہیں کئے گئے۔ درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر ذمہ داروں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں