پنجاب کے بلدیاتی نمائندوں کیلئے بڑی خوشخبری

26 Oct, 2021 | 09:51 AM

Sughra Afzal

مال روڈ(راؤدلشاد) پنجاب بھر کے 58 ہزار بلدیاتی نمائندوں کے لئے خوشخبری، میئرز، میونسپل چیئرمین اور ڈپٹی میئرز سمیت ڈسٹرکٹ ممبرز کا اعزازیہ بحال کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق میئرز، میونسپل چیئرمین اور ڈپٹی میئرز سمیت ڈسٹرکٹ ممبرز کی بحالی کے بعد بلدیاتی نمائندوں کا اعزازیہ بھی بحال کر دیا گیا، میئر کو پچاس ہزار اعزازیہ اور پندرہ ہزار پٹرول کی مد میں دیا جائے گا، میونسپل چیئرمین کو 25ہزار اعزازیہ، ڈپٹی مئیرز کو 30 ہزار اعزازیہ جبکہ پٹرول کی مد میں 15 ہزار دیا جائے گا، لاہور کے 45 ڈسٹرکٹ ممبرز کو فی اجلاس ایک ہزار روپے اعزازیہ فراہم کیا جائے گا۔

یونین کونسل چیئرمین کو فی اجلاس ایک ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا جبکہ کونسلرز کو فی اجلاس500 روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔

دوسری جانب بلدیاتی نمائندوں کی بحالی کے بعد میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کا پہلا باضابطہ اجلاس نذیر خان سواتی ڈپٹی مئیر و سپیکر ایم سی ایل کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں دو سال میں خرچ ہونیوالے اخراجات سے متعلق آگاہ کیاگیا۔ 29ماہ میں کتنی ترقیاتی و غیر ترقیاتی سکیموں پر بجٹ خرچ بارے بتایا گیا۔

25مارچ 2021ء سے اب تک ترقیاتی سکیموں سے متعلق آگاہ کیا گیا،تجاوزات ،برتھ ،ڈیتھ ،میرج اور نکاح کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور افسروںنے اجلاس میں تفصیلات جمع کروا دیں ۔اجلاس میں متفقہ طور پر دو قراردادیں منظور کرلی گئیں۔

مزیدخبریں