ویب ڈیسک : کورونا وائرس سے مزید6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 392 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید572کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 69 ہزار806ہوگئی۔ کورونا وائرس سے مزید6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 392 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 42ہزار96کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.36 فیصد رہی۔
پنجاب میں ابتک 12 ہزار 898 افرادجان کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار551، خیبرپختونخوا 5 ہزار724، اسلام آباد 938، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 355 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 68ہزار164، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار553، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار307، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار749، بلوچستان میں 33 ہزار204، آزاد کشمیر میں 34 ہزار443 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار386 ہو گئی ہے۔