جیل میں شہباز شریف اور حمزہ کی مشکلات میں اضافہ

26 Oct, 2020 | 11:00 PM

Azhar Thiraj

(علی ساہی)  کوٹ لکھپت جیل میں باپ اوربیٹے شہباز شریف اور حمزہ شہبازپر کڑی نظر۔ وفاقی اور صوبائی اپوزیشن لیڈر کی نگرانی کے سپیشل برانچ کے افسران واہلکار روزانہ جیل کے دورے کرنے لگے اوربیرکس کی کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اور صوبائی اپوزیشن لیڈر نیب کے کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں جن کی نگرانی سخت کردی گئی ہے اور نگرانی کے لئےسپیشل برانچ کے افسران واہلکار روزانہ جیل کے دورے کرنے لگے ہیں جبکہ دونوں قیدیوں کی بیرکس کے باہر 3 تین اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس تعینات ہیں جو 24گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں جبکہ بیرکس کی کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری ہے۔سپیشل برانچ کے اعلی افسران کی جانب سے گزشتہ ہفتے مکمل انسپکشن کی گئی ہے۔دونوں لیگی رہنماوں کی عام دنوں میں اپس میں ملاقات بھی نہیں کروائی جارہی اور نہ ہی کسی قسم کی رسائی دی جارہی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز دونوں لیگی رہنماوں کی ملاقات فیملی ملاقات کے دوران کروائی گئی ہے اسکے علاوہ روزانہ سپیشل برانچ کے اہلکار جیل بیرکس چیک کرتے ہیں۔دونوں لیگی رہنماوں کی بیرکس میں 3سو میٹرسے زیادہ کا فاصلے پررکھا گیا ہے۔     

مزیدخبریں