فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر لاہوری برہم

26 Oct, 2020 | 08:43 PM

Azhar Thiraj

(شہریار خالد) فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پررحمت دوعالم سرکار انبیاﷺ کے غلاموں کا شہرلاہور برہم، مذہبی جماعتیں ہوں یا سیاست دان سب کے دل دکھی ہیں، سب کی ایک ہی رائے ہے کہ خاتم النبین حضرت محمدرسول اللہﷺ کی شان میں گستاخی قطعاًبرداشت نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیاست دانوں اور علماء حضرات کا کہنا ہے خاتم النبین حضرت محمدرسول اللہﷺ کی شان میں گستاخی قطعاًبرداشت نہیں کی جا سکتی، دینی اور سیاسی جماعتیں ہو ں یاسماجی تنظیموں سب نے احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
کیتھریڈل چرچ وارث روڈ پر چرچ آف پاکستان اور علماء کرام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ فرانس میں تسلسل سے نبی آخرالزمان کےگستاخانہ خاکےاور قرآن کریم کو نذر آتش کیاجارہاہے، فرانسیسی صدر کے خاکوں کو نشر کرنے اور بلڈنگ پرلگانے کے احکامات امن کےلئے خطرہ بن گئے ہیں، اس موقع پر بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل کاکہناتھاکہ وہ امن کے داعی ہیں پاکستان میں شانہ بشانہ مسلمان بھائیوں کے ساتھ چلیں گے وعدہ و یقین دلاتاہوں ہر فورم پر خاکوں پر احتجاج کریں گے۔
پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا بار بار ہمارے ایمان کو آزمانے کی کوشش کی جاتی ہے، خود انتشار کا شکار نہیں ہونا بلکہ اب فرانس کو معاشی اور ہر سطح پر جواب دینا ہے جبکہ کیپٹن صفدر نے کہا کہگستاخانہ خاکےبنانیوالےخاک میں مل جائینگے،فرانسیسی سفیر کو بلا کر ملک بدر کر دینا چاہئے۔

دوسری طرف جماعت اسلامی لاہور نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف اٹھائیس اکتوبر کو احتجاج کا اعلان کیا ہے اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر کل یوم سیاہ منانے کا فیصلہ۔

مزیدخبریں