سٹی 42: ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کا سہولت بازار برکت مارکیٹ کا دورہ، ڈی سی کی جانب سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ بازار میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی، کوالٹی، معیار، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک نے سستے بازار کا دورہ کیا بازار میں چینی اور آٹا کا جائزہ لیا گیا۔ چینی اور آٹا وافر مقدار میں موجود ہے۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہاکہ سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز بھی فیلڈ میں موجود ہیں اور سہولت بازاروں کے دورے کر رہے ہیںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے سہولت بازار برکی روڈ کینٹ کا دورہ کیااسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے شادمان سہولت بازار کا دورہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے سہولت بازار لعل پل کا دورہ کای اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے میاں پلازہ جوہر ٹاؤن کا دورہ کای جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے کریم پارک اور موچی گیٹ سہولت بازار کا دورہ کیا۔
مدثرریاض ملک کاکہناتھاکہ افسران سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی فوری دستیابی کو یقینی بنا رہے ہیں ضلعی انتظامیہ لاہور پوری طرح سے متحرک ہے اور عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے۔