محکمہ پولیس میں افسرشاہی راج، افسران بتائے بغیر دفتروں سے غائب

26 Oct, 2020 | 03:41 PM

Shazia Bashir

سٹی 42: محکمہ پولیس میں افسرشاہی راج، شہری رل گئے، افسران کمانڈ کو بتائے بغیر دفتروں سے غائب ہونے لگے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی اوز اور آر پی اوز کو دفتر کمانڈ کوبغیر بتائے چھوڑنے پر قانونی کارروائی کرنے کاحکم دے دیا۔      

 

تفصیلات کے مطابق عوام کی تھانوں میں شنوائی نہ ہونے کے برابر جبکہ اعلیٰ افسران دفتروں سے کمانڈکوبتائے بغیر دفاتر سے غائب ہونے لگے ہیں۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے سی سی پی او لاہور سمیت آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو بغیر آگاہ کیے فیلڈ چھوڑنے پر ڈسپلنری ایکشن لینے کا مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

 

آئی جی پنجاب کو شکایات موصول ہورہی تھیں کہافسران آگاہ کیے بغیر فیلڈ سے کئی کئی دن بغیر بتائے غائب رہتے ہیں جس پر ڈی پی اوز کو آر پی اوز کو بتائے بغیردفتر چھوڑنے اور آر پی اوز کو ائی جی کے بتائے بغیر فیلڈ چھوڑنے سے روک دیاگیا ہے۔

 

افسران کو ڈیوٹی چھوڑنے سے پہلے اعلی افسر کااگاہ لازمی قراردے دیا۔ آئی جی پنجاب نے عملدرآمد کے لیے تمام آر پی اوز اور ڈی پی آوز کو مراسلہ بھجوا دیا۔ 

مزیدخبریں