مولانا طاہر اشرفی کا مقدس شخصیات و کتابوں کی بےحرمتی حوالے اہم مطالبہ

26 Oct, 2020 | 05:56 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے اقوام متحدہ سے تمام مقدس شخصیات اور مقدس کتابوں کی گستاخی کو روکنے کے لئے قانون سازی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی حکومت کے اقدامات سے دنیا بھر میں مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچا ہے پر امن احتجاج سب کا حق ہے اگر اس میں تشدد اور جلائو گھیراؤ نہیں ہونا چاہئیے۔

کیتھریڈل چرچ وارث روڈ پر چرچ آف پاکستان اور علماء کرام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ فرانس میں تسلسل سے نبی آخرالزمان کے گستاخانہ خاکے اور قرآن کریم کو نذر آتش کیا جارہا ہے۔ فرانسیسی صدر کے خاکوں کو نشر کرنے اور بلڈنگ پر لگانے کے احکامات امن کے لئے خطرہ بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آسمانی کتب کا ماننے والا امن و استحکام کا دشمن نہیں ہو سکتا، اقوام متحدہ میں ایسا قانون پاس ہو تمام مقدس شخصیات اور مقدس کتب کی گستاخی نہ کی جائے تاکہ امن کو فروغ ہو سکے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے فرانسیسی سفیر کو طلب کرکے وزارت خارجہ میں احتجاج ریکارڈ کروایا ہے پاکستان کا موقف عالم اسلام میں سرفہرست رہاہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ناموس مصطفی ﷺ پر پوری امت کا اتفاق ہے، توہین کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ اس موقع پر بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل کا کہنا تھا کہ وہ امن کے داعی ہیں پاکستان میں شانہ بشانہ مسلمانوں بھائیوں کے ساتھ چلیں گے۔ وعدہ و یقین دلاتا ہوں ہر فورم پر خاکوں پر احتجاج کریں گے۔ 

مزیدخبریں