کرکٹ کمیٹی کی تشکیل نو پی سی بی حکام کے لئے درد سر بن گئی

26 Oct, 2020 | 03:32 PM

Azhar Thiraj

حافظ شہباز علی : کرکٹ کمیٹی کی تشکیل نو پی سی بی حکام کے لئے درد سر بن گئی ، اقبال قاسم کے مستعفی ہونے کے دوماہ بعد بھی کرکٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی نہ ہوسکی۔


سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کے مستعفی ہونے کے دوماہ بعد بھی کرکٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی نہ ہوسکی۔ بورڈ حکام کے مطابق کرکٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے مختلف سابق کرکٹرز سے بات چیت جاری ہے ،سابق کپتان ظہیر عباس کا نام چیئرمین کرکٹ کمیٹی کیلئے زیر غور ہے ،چیئرمین کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث کرکٹ کمیٹی کا سہ ماہی اجلاس بھی نہیں ہوسکا-

کرکٹ کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے سے دورہ انگلینڈ میں ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ بھی نہ لیا جاسکا،دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کی شکست پر ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں پر شدید تنقید کی گئی تھی ، پی سی بی حکام جلد کرکٹ کمیٹی کی بحالی کیلئے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب لاہور چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کےلیگ مرحلے کیلئے گروپس کا اعلان کردیا گیا ،کھیلوں کے فروغ کیلئے نمایاں خدمات انجام دینے پر سینئر سپورٹس صحافیوں کو خصوصی ایوارڈز دئیے جائیں گے۔

لاہور چیلنج کپ انتظامیہ کی جانب سے اعلان کردہ گروپ اے میں گولڈن سٹار، لاہور یونائٹیڈ ، گڑھی شاہوجم خانہ اور ٹاون شپ گرین شامل جبکہگروپ بی میں کرکٹ سینٹر، ٹاون شپ وائٹس، ایم پی جم خانہ اور اپالو کلب شامل ہیں ،، چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی نے لیگ مرحلے کودلچسپ بنانے کیلئے پوائنٹس سسٹم کا بھی اعلان کیا ہے ۔جس کے مطابق بیٹنگ ٹیم کو 150رنز پر ایک، 200 رنزپر دو اور 250 یازائد رنز پر تین پوائنٹس ملیں گے،باولنگ ٹیم کو چار وکٹوں پر ایک ، سات وکٹوں پر دو اور دس وکٹوں پر تین پوائنٹس ملیں گے۔

ملک سجاد اکبر نے اعلان کیا کہ پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کو 70 سی سی موٹر سائیکل دی جائے گی۔ اس کیساتھ ساتھ کھیلوں کےفروغ کیلئےخدمات انجام دینےوالے صحافیوں کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز دینے کا بھی اعلان کیا گیا ،صحافیوں میں شاہدشیخ، رضا حمید ، زاہد مقصود، قیوم زاہد، محمد یعقوب کولائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈجبکہ سید علی ہاشمی ، عقیل احمد ، سہیل عمران، شہزاد ملک ،اشرف چودھری اور عامر رضا خان کو ایکسیلینس ایوارڈ دئیے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کا لیگ مرحلہ آئندہ ماہ شروع ہوگا۔

مزیدخبریں