15 کی طرز پر ایک اور جدید ہیلپ لائن بنانے کا فیصلہ

26 Oct, 2020 | 02:43 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(عرفان ملک)کرپشن، پولیس رویوں کی شکایات ایک کال پر دور ہوں گی،لاہور پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم، عوامی شکایات کے ازالے، کرپشن اور پولیس کے رویے سے تنگ  عوام کے لئے ایک جدید ہیلپ لائن بنانے کا فیصلہ کیا گیا، ہیلپ لائن میں بیک وقت 10 افراد کی شکایات سنی جاسکیں گی، ایس ایس پی ایڈمن عثمان باجوہ کا کہناتھا کہ سی سی پی او میں شکایات سنٹر بنایا جائے گا، ان کا کہناتھا کہ پہلے ایک عوامی شکایات سنٹر موجود ہے جو کہ ست ہے، نئی ایمرجنسی ہیلپ لائن پر ایک سے زائد کالز سنی جاسکتی ہیں،لاہور پولیس ایک بڑا ادارہ ہے۔

ایس ایس پی ایڈمن عثمان باجوہ کا مزید کہناتھا کہ ہیلپ لائن15 کو دولفن،پکار اور سیف سٹی والے رسپانڈ کررہے ہیں جبکہ اس نئی ہیلپ لائن میں تحقیقات سےمتعلق، پولیس کے رویے اور کرپشن کی شکایات کے ازالہ کو حل کیا جائے گا۔علاوہ ازیں پولیس کے ملازمین جن کو کوئی مسئلہ درپیش ہے اس کو بھی دیکھا جائے گا۔اس ہیلپ لائن میں نان ایمرجنسی گیٹیگری شامل ہوگی جس کو سمجھنا ضروری ہے ۔

ان کا مزید کہناتھا کہ اس ہیلپ لائن کی وسعت کے لئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ عام عوام بھی اس سے مستفید ہوسکے، درج ہونے والی شکایات پر فوراً ایکشن لیا جائے گا جس سے بہتری کے نتائج اخذ ہوں گے۔ اور یہ سزا نہیں ہوگی بلکہ ایک اصلاح ہوگی۔ 

مزیدخبریں