ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کب کررہی ہیں شادی؟عائشہ عمرکا جواب آگیا

کب کررہی ہیں شادی؟عائشہ عمرکا جواب آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:کب کررہی ہیں شادی؟عائشہ عمرکا جواب آگیا۔

 اداکارہ عائشہ عمر  نے انسٹاگرام پر ایک صارف کے شادی کے حوالے سے سوال کا جواب دیا، ایک صارف نے کہا کہ ’سب شادی کررہے ہیں آپ کب کررہی ہیں شادی؟ عائشہ عمر نے جواب دیا کہ ’جب اللّٰہ کی مرضی ہوگی۔‘

اس سے قبل ایک ویب شو میں مقبول ترین اداکارہ عائشہ عمرنے کہا ہے کہ اگر دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اورشادی کیلئے صرف قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت حسین، رانا ثناء اللہ اور شیخ رشید بچیں تو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ترجیح دوں گی۔میزبان نے ادکارہ سے سوال کیا کہ اگر کسی آفت کی وجہ سے دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اور صرف قائم علی شاہ، چوہدی شجاعت حسین، رانا ثناء اللہ اور شیخ رشید بچیں تو وہ کس سے شادی کریں گی؟

View this post on Instagram

“The debt we owe to the play of imagination is Incalculable.” - Carl Gustav Jung. . @bulbul_online is turning the imagination and dreams of so many Pakistani women, into reality. Thank you for sending me this beautiful bolero @andleebrana_ . I love it. ❤️???? . ???? @chauhanified The print on the wall is a painting by another Gustav. Gustav Klimpt. One of my favourite 19th Century modernist painters. These high-wasted jeans are from @salsaofficial . So damn comfy. Those bangles and ring are by @craftstoriesbyhumaadnan , lovingly sent to me by @humaadnan a year ago. There’s a matching necklace too that you’ll see some other day. ❤️ . #ayeshaomar #promotingsmallbusinesses #notapaidpost #bolero #crafts #pakistan #empoweringwomen #patchwork

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar) on


اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے سوائے شیخ رشید کے سب کو جاننے سے ہی انکار کردیا تاہم بروقت گوگل پر پہچان کروائی گئی تو انہوں نے کہا کہ اگر ایسی صورتحال ہوتی ہے تو وہ شیخ رشید کا انتخاب کریں گی کیوں کہ شیخ رشید کے پاس اچھی حسِ مزاح ہے اور وہ مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں۔

مشہور مزاحیہ ڈرامہ بلبلے سے شہرت حاصل کرنے والی خوبصورت اداکارہ عائشہ عمر تابش ہاشمی کے مزاحیہ یوٹیوب شو میں جلوہ گر ہوئیں، شو میں اداکارہ عائشہ عمر نے ذاتی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر بھی گفتگو کی۔ عائشہ عمر نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ صرف ہمارے سماج کی سوچ ہے کہ شادی زندگی کو سنوارتی ہے لیکن درحقیقت شادی تو زندگی ختم کردیتی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer