حکومت نےپنجاب بھر کے ایجوکیٹرز کو بڑی خوشخبری سنادی

26 Oct, 2020 | 11:53 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(قیصر کھوکھر)پنجاب بھر کے ایجوکیٹرز کےلئے بڑی خوش خبری آگئی، حکومت نے صوبہ بھر کے ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب بھر کے سکولوں میں کنٹریکٹ پر تعینات ایجوکیٹرز کیلئے خوش خبری سامنے آئی ہے۔پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سمری کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔کابینہ کمیٹی کل ایجوکیٹر ریکروٹمنٹ پالیسی کی منظوری دے گی۔اس پالیسی کے تحت نئے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کی تعیناتی اورپہلے سے تعینات ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے پر فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں رواں برس ایریل میں  پنجاب کے11 ہزار سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز نے مستقل ہونا تھا۔سکول ایجوکیشن نے اب گیارہ ہزار ایجوکیٹرز کو ایک سال کی سروس ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ کیا۔اپریل میں 2014 اور 2015 سیشن والے ایس ایس ایز کا کنٹریکٹ ختم ہو چکاجبکہ لاہور سمیت صرف 7 اضلاع نے ایس ایس ایز کو سروس ایکٹینشن دی گئی۔

اس اقدام سے پنجاب کے باقی 29 اضلاع میں ایس ایس ایز کا کنٹریکٹ نہ بڑھنے سے انکی تنخواہیں اس ماہ بند ہو گئی ہیں۔پنجاب میں سیشن 2014 سے 2017 تک گیارہ ہزار ایس ایس ایز نے مستقل ہونا ہے۔ ریگولرائیزیشن ایکٹ کے مطابق ایس ایس ایز کو مستقل ہونے کے لئے پی پی ایس ای کا امتحان دینے کی شرط عائد کئی گئی ہے جس کے خلاف اساتذہ تنظیمیں کئی مرتبہ احتجاج بھی کر چکی ہیں۔

بعدازاں جولائی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ایلمنٹری سکول ایجوکیٹرز اور سینئر ایلمنٹری سکولز ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کا اعلان کیا،31 دسمبر 2017 سے قبل بھرتی ہونیوالے ایجوکیٹرز سے ریکارڈ طلب کیاگیا تھا۔ 

مزیدخبریں