ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوبئی میں پاکستانی نے ہم وطنوں کا سرشرم سے جھکا دیا

دوبئی میں پاکستانی نے ہم وطنوں کا سرشرم سے جھکا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی 42:ایک پاکستانی نے دوبئی میں ہم وطنوں کا سر شرم سے جھکا دیا ۔ ایک پاکستانی شہری کو قید سے نکالنے میں مدد کرنے پر ایک پولیس افسر کو پچاس ہزار درہم ، ایک مرسڈیز ، رولیکس گھڑی اور ماہانہ بیس ہزار درہم رشوت دینے کی پیشکش کرنے پر عدالت نے دو سال قید کی سزا سنادی ۔

گلف نیوز کے مطابق جون 2020میں گرفتار ہونیوالا شخص عربی بھی بول سکتا ہے اور عدالت نے حکم دیا کہ سزا کے علاوہ ایک لاکھ چالیس ہزار درہم جرمانہ کے بعد 40سالہ ملزم کو ڈی پورٹ کیا جائے ۔ پولیس آفیسر کے حوالے سے بتایاگیا کہ  ملزم نے مجھے ایک شخص سے رابطہ کرنے کو کہا اور مستقبل میں پکڑے جانے کی صورت میں رشوت کے بدلے قید سے نکلنے میں اس کی مدد کی جائے ، اس نے پچاس ہزار درہم، رولیکس ، مرسڈیز اور ماہانہ تنخواہ کی ، پولیس افسر نے ملزم کو بتایا کہ اپنی پیشکش کے بارے میں سوچ لے اور ساتھ ہی اپنے سینئر کو اطلاع کردی۔

اس کے بعد ملزم نے پولیس افسر سے درخواست کی کہ ایک ٹیلی فون کال کا انتظام کیا جائے تا کہ اس کیلئے رشوت کی ایڈوانس رقم منگوائی جائے اور بقایا رقم وہ رہائی کے بعد ادا کردے گا۔

 
رپورٹ کے مطابق ملزم نے ایک شخص کو ٹیلی فون کال کی اور اسے پندرہ ہزار درہم دبئی پولیس سٹیشن لانے کو کہا، ایک گھنٹے بعد دوافراد تھانے آئے اور رقم حوالے کردی جس کے بعد افسران نے ان دونوں افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔

ان میں سے ایک شخص نے بتایاکہ ملزم اس کا رشتہ دار ہے اور کال کرکے رقم لانے کو کہا ، تیسرے شخص نے کہا کہ اسے رشوت کے بارے میں معلوم نہیں، ساتھی نے صرف اکٹھے تھانے چلنے کو کہا تھا۔رقم لانے والے دونوں افراد کو عدالت نے رہا کردیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer