شہر کے داخلی وخارجی رستوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

26 Oct, 2020 | 09:38 AM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری) شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لئے سکیورٹی اداروں کی جانب سے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں اس حوالے سےڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نےشہر کے تمام داخلی وخارجی ناکوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ لاہور پولیس کاروشن چہرہ ہیں۔دونوں یونٹس ٹیم ورک کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریں۔ اشفاق خان نے کہا کہ ایلیٹ پولیس پروفیشنل فورس ہے، تربیتی ایس اوپیز پرمکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ایلیٹ فورس کے ریفریشر کورسز اور فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔جوانوں کی ڈیوٹیاں ہر ماہ تبدیل کی جائیں تاکہ کارکردگی متاثر نہ ہو۔

اشفاق خان نے کہا کہ ڈولفن وپی آریو کی نفری سمیت تمام ریکارڈمکمل رکھیں، چیک کروں گا۔ دونوں یونٹس دورانِ پٹرولنگ مکمل کوآرڈینیشن قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام داخلی وخارجی ناکوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہو، ایمونیشن مکمل ہونا چاہئے۔ناکوں پر تین شفٹوں میں ڈیوٹی اورای پولیس ایپ کا بھرپور استعمال یقینی بنایا جائے۔

اشفاق خان نے مزید کہا کہ ایلیٹ سمیت تمام پولیس فورس کے جوان ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ ایلیٹ فورس،ڈولفن سکواڈ، پی آریوسمیت تمام جوان کورونا ایس اوپیز پر عمل کریں۔ ہیڈکوارٹرزوالٹن آمد کے موقع پر ڈولفن سکواڈ کے چاق و چوبند دستے نے ڈی آئی جی آپریشنزکو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

واضح رہے کہ حضرت میاں میر رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی 2 روزہ تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے،گزشتہ روز ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے حضرت میاں میر دربار اور ملحقہ بازار کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی ایس پی مغل پورہ عادل رشید نے ڈی آئی جی آپریشنز کو بریفنگ دی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے دربار میاں میر کے داخلی راستوں پر زائرین کی چیکنگ و جسمانی تلاشی کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور الرٹ ہوکر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں