( راؤ دلشاد ) آڑھتیوں نے موجودہ سیاسی و احتجاجی صورتحال اور سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد نہ ہونے کو سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ کی وجوہات قرار دیا۔
سبزی منڈی کے آڑھتیوں کا کہنا ہے تین بڑی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے قیمتیں معمول سے زیادہ ہیں۔ پنجاب میں بارش سے فصل متاثر ہوئی اور کسانوں نے تاخیر سے کاشت شروع کی جس کی وجہ سے پیاز، ٹماٹر، مرچیں اور دیگر سبزیاں سندھ، خیبرپختون خواہ اور افغانستان سے آتی ہیں۔
آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث سبزیاں اور پھل منڈی تک نہیں پہنچ رہے، رسد و طلب میں اضافہ بھی قیمتوں میں اضافہ کا باعث ہے۔ ان کا کہنا مہنگائی کی تیسری بڑی وجہ سرکاری مشینری کا غیر فعال ہونا اور سرکاری رٹ کا نہ ہونا ہے۔
مارکیٹ کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ میں تواشیاء خورونوش کی تھوک اور پرچون کے نرخوں میں کچھ زیادہ فرق نہیں تاہم کمزور سرکاری گرفت کے باعث پرچون مافیا قیمتوں میں اضافہ کا ذمہ دار ہے جس کو روکنے کی ضرورت ہے۔