نواز شریف کی خرابی صحت، چودھری شجاعت کا وزیراعظم کو مشورہ

26 Oct, 2019 | 09:35 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے دیں اور انہیں مکمل طبی سہولیات بھی فراہم کریں۔

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ عدالتی اور ایگزیکٹو کے فیصلوں میں فرق ہوتا ہے۔ سیاسی نوعیت کے مقدمات میں فیصلوں کو عدالتی نظیر کے طور پر استعمال کرنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، ایسے مقدمات کو بنیاد بنا کر دیگر لوگ بھی عدالتوں پر بوجھ ڈالتے ہیں۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو کے اقدامات صوابدیدی اختیارات کے تحت غیر معمولی حالات میں استعمال ہوتے ہیں اور عدالتی نظیر نہیں بنتے۔ سیاسی معاملات میں عدلیہ کو نہ الجھایا جائے اس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر ملک دشمنی کا الزام نہیں صرف مالی بدعنوانی کے الزامات ہیں، ایسے مقدمات میں عدلیہ کو امتحان میں نہیں ڈالنا چاہیئے۔ 

مزیدخبریں