ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلڈ پریشر کے حوالے سے سٹی نیوز نیٹ ورک میں خصوصی لیکچر کا اہتمام

بلڈ پریشر کے حوالے سے سٹی نیوز نیٹ ورک میں خصوصی لیکچر کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رضا ) فشار خون کی روک تھام کے حوالے سے سٹی نیوز نیٹ ورک کے ورکرز کے لیے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا، جس میں پناسیہ ہیلتھ کئیر سسٹم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر بلال احمد نے بلڈ پریشر کی وجوہات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔

بلڈ پریشر کے حوالے سے سٹی نیوز نیٹ ورک کے نیوز روم میں ہونے والے خصوصی لیکچر کا آغاز مفتی اے آر رحمان نے تلاوت کلام پاک سے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر نیوز سٹی فورٹی ٹو خرم کلیم، ڈائریکٹر نیوز ٹونٹی فور نیوز میاں طاہر، گروپ ایڈیٹر نوید چودھری بھی موجود تھے۔ معاشرے میں بڑھتے ہوئے بلڈ پریشر کے مرض کے حوالے سے ڈاکٹر بلال احمد نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر جسے ہائپرٹینشن بھی کہا جاتا ہے، بہت سے لوگ اس کا شکار ہوجاتے ہیں۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کی شکایت عام ہوجاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عمر میں اضافے کے ساتھ جسم کے مختلف حصوں میں خون پہنچانے والی رگوں کی لچک کم ہوجاتی ہے، بہ الفاظ دیگر یہ قدرے سخت ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہائپرٹینشن لاحق ہونے کی طبی وجوہات میں گردے کے امراض، گردوں کو خون کی رسد میں رکاوٹ، حد سے زیادہ شراب نوشی اور کچھ ہارمون کے مسائل ہوتے ہیں جو گردوں کو متاثر کرتے ہیں۔ یعنی ہائپرٹینشن کا بلاواسطہ بالواسطہ طور پر گردوں سے اہم تعلق ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر ہائی بلڈ پریشر کی وجہ معلوم نہیں ہوتی پھر بھی بہت سارے ایسے عناصر ہیں جنہیں ہائی بلڈ پریشر کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے۔ اسی لئے اسے خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ہائی بلڈ پریشر کے مریض کو سر درد، غنودگی، آنکھوں کے سامنے دھندلاہٹ، دل کا متلانا، چھاتی کے درد جیسی کوئی بھی علامت ہو فورا ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ پناسیہ ہیلتھ کئیر سسٹم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر بلال احمد کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی روزمرہ کی روٹین میں ورزش کو ضرور شامل کرنا چاہئیے اور زیادہ تیزابیت اور نمک والے کھانوں سے پرہیز کے ساتھ ساتھ سگریٹ نوشی کی عادت سے بھی بچنا ہوگا تا کہ بیماریوں سے پاک صحت مند زندگی گزاری جا سکے۔