ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی نے طلبا پر پابندی لگا دی

پنجاب یونیورسٹی نے طلبا پر پابندی لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) پنجاب یونیورسٹی کی طلباء تنظیموں کو وارننگ، وائس چانسلر، وارڈن کےگھر کے سامنے احتجاجی مظاہروں پر پاپندی عائد کردی گئی، یونیورسٹی کی رہائشی جگہ پر مظاہرے کرنے والے طلباء کیخلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب یونیوورسٹی انتظامیہ کی جانب سے وائس چانسلر اور وارڈن کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والے طلباء کیخلاف انضباطی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں چیف سیکیورٹی آفیسر کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کیا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رہائشی جگہ پر احتجاج کو رہائش پذیر فیملیز پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ طلباء اپنے احتجاج کو صرف دفتروں کے سامنے تک ہی محدود رکھیں۔ چیف سیکیورٹی آفیسر کرنل ریٹائرڈ محمد عبید کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں یونیورسٹی کے رہائشی مقامات پر احتجاج کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔

اس حکم نامے کو یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات اور ہاسٹلز کے نوٹس بورڈز پر بھی آویزاں کر دیا گیا۔