ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’2025  میں لاہوریوں کیلئے پانی ختم ہو جائے گا‘‘

’’2025  میں لاہوریوں کیلئے پانی ختم ہو جائے گا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیئرمین واٹر کمیشن جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کا گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول وحدت روڈ میں خطاب  انہوں نے کہا ہے کہ زیرزمین پانی 800 فٹ نیچے ہے، صورتحال یہی رہی تو 2025  میں لاہوریوں کیلئے پانی ختم ہو جائے گا۔
چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن جسٹس ر علی اکبر قریشی کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ لاہور کی 700 فیکٹریاں اپنا گندہ پانی بورنگ کے زریعے زمین میں پھینک رہی ہیں، 200 فیکٹریوں کو نوٹسز جاری سیلنگ کا عمل بھی جاری ہے، باقیوں کی انسپکشن جاری ہے۔  دنیا میں کئی ایسے ممالک ہیں جہاں پانی ختم ہو چکا ہے، کیپ ٹاون اور بھارت کی کئی ریاستوں اور کراچی کی مثال سامنے ہیں، لاہور کا پانی آٹھ سو فٹ نیچے چلا گیا، دو سو فٹ رہ گیا ہے، یہی صورتحال رہی تو دوہزار پچیس تک زیرزمین پانی ختم ہوجائے گا۔

ہم  نے ایک سو دس مساجد کیساتھ  ٹینک بنائے اور ملحقہ پارکس کو ضائع ہونے والا پانی فراہم کیا، ایک مسجد سے پندرہ سو گیلن پانی بچ رہا ہے، ایک گاڑی دھونے  پر چارسولیٹر پینے کا پانی ضائع ہوتا ہے، ہم نے تین سو سروس اسٹیشنز پر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگوائے۔ تین لاکھ گیلن پانی روز بچ رہا ہے، اگلے مہینے لاہور کا سب سے بڑا ٹینک داتا دربار میں بنانے جا رہے جہا ں روز ایک لاکھ گیلن پانی بچے گا۔

     

Shazia Bashir

Content Writer