ایل ڈی اے ملازمین کیلئے خوشخبری، سپورٹ الاؤنس دینے کا فیصلہ

26 Oct, 2019 | 02:15 PM

Shazia Bashir

در نایاب: ایل ڈی اے ملازمین کو یوٹیلٹی الاونس کی طرز پر سپورٹ الاونس دینے کا فیصلہ، گریڈ ایک تا بیس 2141 ملازمین مستفید ہوں گے، پیر کو گورننگ باڈی کے اجلاس میں باقاعدہ منظوری لی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ایڈمنسٹریشن نے گورننگ باڈی سے منظوری کے لئے ایجنڈا تیار کیا ہے، گریڈ ایک تا آٹھ کے ملازمین کو تین ہزار روپے ماہانہ الاونس ملے گا۔  گریڈ نو تا چودہ کے ملازمین کو چار ہزار روپے الاونس ماہانہ ملے گا، گریڈ پندرہ کے ملازمین کو پانچ ہزار جبکہ گریڈ سولہ کے ملازمین کو سات ہزار الاونس ملے گا، گریڈ سترہ کے ملازمجن کو پندرہ ہزار، گریڈ اٹھارہ کے ملازمین کو بیس ہزار الاونس ملے گا۔

گریڈ انیس کے ملازمین کو پچیس ہزار جبکہ گریڈ بیس اور اوپر کے ملازمین کو تیس ہزار الاونس ملے گا،   گورننگ باڈی کی تجویز کردہ کمیٹی نے یوٹیلٹی الاونس کو سپورٹ الاونس میں تبدیل کرنے کی تجویز دی، ایل ڈی اے سپورٹ الاونس کی منظوری کی صورت میں یکم جنوری دوہزار انیس سے لاگو کیا جائے گا۔

 ایل ڈی اے سپورٹ الاونس اون سورس سرپلس فنڈز سے دیا جائے گا۔     

مزیدخبریں