(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ 5 سالوں میں پینےکاصاف پانی ہر گھر میں پہنچائیں گے۔
گورنر پنجاب کی زیر صدارت پنجاب آب پاک اتھارٹی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اتھارٹی کے قیام سے اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، گورنر پنجاب کو محکمہ ہاؤسنگ و پبلک ہیلتھ کی طرف سے پنجاب میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور پرانے پلانٹس کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پانچ سالوں میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے، عوام کو صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔