شہری ہوجائیں خبردار، پنجاب میں بڑی پابندی لگ گئی

26 Oct, 2019 | 10:56 AM

Sughra Afzal

(قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں ڈرون کیمرے کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی۔

اس سلسلے میں فوری طور پر تین ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، حکومت پنجاب کے مطابق کسی بھی قسم کے ڈرون کیمرے سے فوٹیج یا ویڈیو نہیں بنائی جاسکے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن محکمہ پولیس کو بھیج دیا ہے تاکہ اس کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے۔

مزیدخبریں