(سعود بٹ) نیب لاہور نےمنی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے فرنٹ مین کو گرفتار کر لیا۔
نیب ذرائع کے مطابق نثار احمد کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے چھوٹے صاحبزادے سلمان شہباز کیلئے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے سلمان شہباز کیلئے منی لانڈرنگ میں کرداد ادا کیا، نیب لاہور نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کر دیا، احتساب عدالت کے جج نے ملزم کا 8 نومبر تک جسمانی ریمانڈ دے دیا۔