پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ان ایکشن، عطائیوں کے اڈے بند

26 Oct, 2018 | 11:06 PM

Arslan Sheikh

زاہد چوہدری: پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ان ایکشن، لاہور سمیت صوبے بھر میں عطائیوں کے 50 اڈے سربمہر کر دیئے گئے۔

تفصیلات ک مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں نے ضلعی حکومت اور پولیس کی مدد سے مجموعی طور پر 276 مراکز صحت پر چھاپے مارے، جن میں سے 50 اڈوں کو عطائیوں کے ذریعے چلانے پر ان کو بند کر دیا گیا۔

نشتر ٹاؤن میں عطائیوں کے 5 اڈے بند کئے گئے ہیں جب کہ صوبے کے دیگر شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 45 عطائیوں کے اڈے سربمہر کر دیئے گئے۔

مزیدخبریں