باکمال انتظامیہ کا بڑا فیصلہ، پی آئی اے ملازمین کیلئے بُری خبر

26 Oct, 2018 | 10:48 PM

Arslan Sheikh

سعید احمد: باکمال انتظامیہ کا لاجواب فیصلہ، پی آئی اے انتظامیہ نے 80 سے زائد ایئر ہوسٹسز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا، دو سال سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والی مختلف سٹیشنز کی ایئر ہوسٹسز کے کنٹریکٹ منسوخ کر دیے گئے۔   

ذرائع کے مطابق کنٹریکٹ منسوخی میں بے روزگار ہونے والوں میں کراچی 24، لاہور 36، پشاور 3 اور اسلام آباد کی 8 ایئر ہوسٹسز شامل ہیں، فضائی میزبانوں کی قلت کی وجہ سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر ہونے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے، اس حوالے سے سینئر نائب صدر فلائٹ سروسز نادیہ خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے میں اس وقت 1850 سے زائد فضائی میزبان موجود ہیں، 1850 میں سے 1637 فضائی میزبان ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے پہلے سے مالی بحران کا شکار ہے اس طرح کے فیصلے کیے جانے سے مزید خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا، کنٹریکٹ والے مستقل ملازمین سے زیادہ کام کرتے ہیں اور ان کی مراعات اور تنخواہیں بھی کم ہیں۔

نادیہ خان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق بے روزگاری کے بجائے روزگار فراہم کرے۔

مزیدخبریں